Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ٹرانسپورٹ شعبہ کے استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات ناگزیر ہیں،ٹرانسپورٹرز

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ : آل بلوچستان بس یونین اور پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ شعبہ اس وقت شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، بڑھتے ہوئے اخراجات، ٹیکسز، ٹول ٹیکس اور دیگر مسائل کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل کا فوری نوٹس لے اور ان کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی معیشت اور عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاہم مسلسل بڑھتے ہوئے اخراجات نے ٹرانسپورٹرز کیلئے کاروبار جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ڈیزل، گاڑیوں کے پرزہ جات، ٹائرز، مرمت اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث ٹرانسپورٹرز شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ دوسری جانب مسافروں کی مالی مشکلات کے پیش نظر کرایوں میں اضافہ بھی آسان نہیں۔انھوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ملکی معیشت کا اہم حصہ ہیں اور ہزاروں خاندانوں کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے۔حکومت ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں سے بامقصد مذاکرات کرے اور مسائل کے مستقل حل کیلئے جامع پالیسی تشکیل دے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹرز پر عائد غیر ضروری بوجھ کم کیا جائے، ٹیکسز اور دیگر اخراجات پر نظرثانی کی جائے اور انہیں درپیش عملی مشکلات کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز عوام کو محفوظ، آرام دہ اور بروقت سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے حکومت کو بھی ٹرانسپورٹ شعبے کے استحکام کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *