Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت شمالی وزیرستان میں کارروائی، 3 خوارج جہنم واصل

میر علی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی عزمِ استحکام وژن کے تحت دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ تھی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی اور گردونواح میں فتنۃ الخوارج کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ دہشت گردوں نے میر علی بازار کے قریب راشن سے لدے ٹرک کو روکنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔

علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم کا خراجِ تحسین

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میر علی میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے 3 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی پر فورسز کو شاباش دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *