Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

بلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سید امان شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میڈیا فورم صوبہ بھر کے میڈیا پرسنز کی توانا اور مؤثر آواز بن چکا ہے، فورم کی جانب سے صحافیوں کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی جدوجہد قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ، سیکرٹری جنرل اللہ داد رند اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے اور صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مؤثر آواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سید امان شاہ نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع و پسماندہ صوبے میں صحافی محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور حقائق عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلوچستان میڈیا فورم کی جانب سے صوبے بھر کے میڈیا پرسنز کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا خوش آئند اقدام ہے، جس سے صحافیوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی آزادیٔ صحافت کی علمبردار ہے اور صحافیوں کے جائز حقوق، آزادیٔ اظہار اور مثبت صحافتی اقدار کے تحفظ کیلئے ہر جدوجہد میں صحافی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان میڈیا فورم مستقبل میں بھی صحافیوں کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *