Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

کیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاری

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج (QDP) کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت، درپیش رکاوٹوں کے خاتمے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، ڈپٹی کمشنر ویسٹ منیر احمد درانی، پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ظہور احمد، ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی عابد حسین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ فنڈز کے اجرا، لینڈ ایکوزیشن، تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی رفیق بلوچ نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت کیو ڈی پی کے 12 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ 7 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ 6 نئے منصوبے بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سریاب روڈ، سبزل روڈ، قمبرانی روڈ، ایریگیشن بلڈنگ روڈ سیفٹی ورکس، ریڈیو پاکستان لنک روڈ، لنک بادینی روڈ، سرکی روڈ، انسکمب روڈ اور پبلک اسپیس کی تعمیر سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے جاچکے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سبزل، سمنگلی روڈ برج، زرغون روڈ توسیعی منصوبے، سروس روڈ اور سریاب و سمنگلی روڈ کی بہتری کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انڈر پاس سبزل اسپنی روڈ، اے جی آفس پارکنگ، یوٹیلیٹی کوریڈور اور ایئرپورٹ روڈ بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر کے مطابق نئے شامل منصوبوں میں ایئرپورٹ روڈ برج، پشین اسٹاپ تا چمن پھاٹک فزیبلٹی سروے، اے جی آفس پارکنگ، ایئرپورٹ روڈ پر پیڈسٹرین برج اور سریاب روڈ پر فلائی اوور سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں کی تکمیل سے شہر میں ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے، شہری انفراسٹرکچر بہتر بنانے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافے میں مدد مل رہی ہے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ذیشان لاشاری نے کہا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج ایک اہم منصوبہ ہے، جس کی تکمیل سے ٹریفک کے مسائل کے حل کے ساتھ شہری انفراسٹرکچر میں بہتری اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے اور فنڈز کے اجرا، لینڈ ایکوزیشن اور تجاوزات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے اور تمام محکمے باہمی رابطے کے ذریعے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں۔

انہوں نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر کیو ڈی پی کو منصوبوں پر پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کمشنر آفس کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی اور کام کی تیز رفتار تکمیل یقینی بنائی جاسکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *