Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

تاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ تاجر اور صنعتکار ملک کے معاشی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، بزنس کمیونٹی کی خدمت دراصل ملک و قوم کی خدمت ہے۔ تاجر برادری اپنے کاروبار کے ذریعے نہ صرف سرکاری خزانے میں ٹیکس کی صورت میں اہم حصہ ڈالتی ہے بلکہ ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔ گورنر مندوخیل نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احمد گل کاکڑ، سینئر نائب صدر میرزا خان خلجی اور کابینہ کے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت بلوچستان کی تاجر و صنعتکار برادری کے مسائل کے حل اور صوبے کی معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مو¿ثر کردار ادا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سالانہ جنرل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر احمد گل کاکڑ، سینئر نائب صدر میرزا خان خلجی، کابینہ کے دیگر عہدیداران اور پیٹرن اِن چیف غلام فاروق خلجی سمیت تاجر و صنعتکار برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کی سرگرمیوں سے ملک بھر میں تجارتی اور معاشی منڈیاں رواں دواں ہیں۔ تاجر برادری محنت اور حلال کمائی کے ذریعے نہ صرف اپنے خاندانوں کا معاشی مستقبل سنوار رہی ہے بلکہ قومی معیشت کو بھی مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں قومی شاہراہوں پر سفری مشکلات کے سب سے منفی اثرات تاجر برادری پر مرتب ہو رہے ہیں۔ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ قومی شاہراہوں پر محفوظ اور بلا رکاوٹ سفر کو یقینی بنانے کیلئے سیاسی مذاکرات کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور عملی اقدامات بھی اٹھائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحدیں ہیں اور خطے کی مجموعی کشیدہ صورتحال کے اثرات سے ہمارا صوبہ بھی متاثر ہوا ہے۔ ایسے حالات میں کاروباری سرگرمیوں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مشکلات براہِ راست صوبے کی معیشت کو متاثر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی متاثر ہوگی تو اس کے اثرات ہم سب پر مرتب ہونگے، اسلیے تاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان اور پاکستان کی سطح پر ہر ذمہ دار فورم پر تاجر برادری کے مسائل اور مشکلات کیلئے آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاندانی پس منظر بھی تجارت سے وابستہ رہا ہے اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بنیاد رکھنے کے مراحل میں بھی میرا کردار رہا ہے، اسلیے تاجر برادری کے مسائل اور انکے مطالبات سے ذاتی طور پر واقف ہوں۔ گورنر بلوچستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان موثر رابطہ برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، تجارتی راستوں کے تحفظ اور کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *