Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاکوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیا

صوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہ

صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کا گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ آمد ، سائنس و آرٹس نمائش کے انعقاد کا خیرمقدم

صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ میں سائنس و آرٹس ایگزیبیشن کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی غیر نصابی سرگرمیاں طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں، سائنسی و تحقیقی سوچ اور خود اعتمادی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز پروفیسر محمد حسین بخش بلوچ، جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز محترمہ سعیدہ نیاز اور ایجوکیشن اسپیشلسٹ محترمہ سعدیہ فاروقی بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر تعلیم کا کالج آمد پر پرنسپل پروفیسر فرخ بشیر نے فیکلٹی ممبران کے ہمراہ استقبال کیا۔اس موقع پر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے نمائش میں طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی و تخلیقی منصوبوں کا جائزہ لیا اور طالبات کی کاوشوں کو سراہا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ بلوچستان کی طالبات میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر تعلیمی مواقع اور سازگار ماحول فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اور آرٹس کی سرگرمیوں کے ذریعے طالبات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں تحقیق، تخلیق اور عملی تجربات کا رجحان پیدا کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ میں منعقدہ نمائش میں طالبات کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی ماڈلز، تجرباتی منصوبوں کے نمونے ان کی محنت، قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں صوبائی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم صوبے میں تعلیمی معیار کی بہتری، طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اور تعلیمی اداروں میں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کالج انتظامیہ، اساتذہ اور طالبات کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر پروفیسر فرخ بشیر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ نے کہا کہ کالج میں طالبات کی علمی، سائنسی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ سائنس و آرٹس ایگزیبیشن کا مقصد طالبات کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں تحقیق، تجربات اور عملی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *