Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاکوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیا

خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالات

پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کے پس منظر میں صوبے میں غیرقانونی سرگرمیوں اور جرائم و دہشتگردی کے مبینہ گٹھ جوڑ کے حوالے سے صوبائی حکومت کی گورننس پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر مؤثر عملدرآمد اور غیرقانونی سرگرمیوں، منشیات، اسمگلنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف کارروائی کو دہشتگردی کے مستقل خاتمے کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگز میں بھی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے غیرقانونی سرگرمیوں، منشیات، اسمگلنگ اور مالی معاونت کے خلاف کارروائی، بہتر گورننس اور سیاسی حمایت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا جاچکا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی خیبرپختونخوا میں غیرقانونی سرگرمیوں کے معاملے پر صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

رپورٹ میں وادی تیراہ میں منشیات کی مبینہ کاشت، کٹائی اور ترسیل کو جرائم اور دہشتگردی کے مبینہ گٹھ جوڑ کی ایک مثال قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تیراہ اور خیبر کے علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کاشت کی جاتی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدن کا ایک حصہ مبینہ طور پر دہشتگرد عناصر تک پہنچتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں دو ہفتوں کے دوران کسٹمز حکام نے ایک ارب 16 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کیں۔ اسی طرح 2026 کی پہلی سہ ماہی میں خیبرپختونخوا پولیس نے 5 ہزار 695 کلو چرس، 847 کلو آئس، 210 کلو ہیروئن اور 275 کلو افیون برآمد کی۔

رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی سرگرمیوں اور جرائم و دہشتگردی کے مبینہ گٹھ جوڑ کے خلاف مؤثر اقدامات نہ ہونے سے صوبائی حکومت کی گورننس اور انتظامی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *