Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر مسرت کا اظہار

کوئٹہ: وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی نے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز سمیت عوامی سفری سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں پہلی میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔

حنیف عباسی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز پر وزیراعلیٰ بلوچستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میٹرو ٹرین سروس کے آغاز کے حوالے سے ملک کے دیگر صوبوں سے سبقت لے گیا ہے۔ انہوں نے عوامی سہولت کے اس منصوبے پر بلوچستان حکومت کی کمٹمنٹ کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میٹرو ٹرین سروس کے آغاز میں تعاون پر وزارت ریلویز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جناح میٹرو ٹرین سروس بلوچستان میں جدید اور بااعتماد سفری سہولت کے نئے دور کا آغاز ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ الحمدللہ بلوچستان میں عوامی سفری سہولیات کے فروغ کا ایک اہم منصوبہ مکمل ہوگیا ہے، جس سے شہریوں کو بہتر اور جدید سفری سہولت میسر آئے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *