Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

نواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیل

کوئٹہ(یو این اے )گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور ان کی سیاسی زندگی میں جمہوریت، سیاسی جدوجہد اور جمہوری عمل کے تسلسل کے حوالے سے اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دی رئیل ڈیموکریٹ میاں محمد نواز شریف انٹرنیشنل سول ایوارڈ کو ان کے نام سے منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاس کوئٹہ میں بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک، فرینڈز آف یونیورس اور پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے زیر اہتمام ایوارڈ کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کی سیاسی اور جمہوری تاریخ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق نواز شریف کی جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے خدمات اور سیاسی جدوجہد قابلِ قدر ہیں۔جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ سیاسی و جمہوری رہنماں میں خان عبدالولی خان کے بعد میاں محمد نواز شریف بھی ملک کی سیاست میں ایک نمایاں حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اصولی سیاست پر یقین رکھتے ہوئے پشتون، بلوچ قوم پرست قائدین سمیت تمام سیاسی رہنماں کے ساتھ خوشگوار اور احترام پر مبنی تعلقات کے قائل رہے ہیں۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت سازی کے وقت میاں محمد نواز شریف کی واضح ہدایت تھی کہ تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھا جائے۔ ان کے مطابق سیاسی اختلافات کے باوجود باہمی احترام اور ہر سیاسی قوت کو عزت دینا جمہوری روایت کو مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دی رئیل ڈیموکریٹ انٹرنیشنل سول ایوارڈ نہ صرف ایک سیاسی شخصیت کی خدمات کے اعتراف کا ذریعہ بن سکتا ہے بلکہ جمہوری جدوجہد، سیاسی برداشت اور عوامی خدمت کے اصولوں کو اجاگر کرنے میں بھی کردار ادا کرسکتا ہے۔جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں سیاسی رہنماں کی خدمات کا اعتراف نئی نسل کو سیاسی جدوجہد، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسی مثبت سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، اختر بی بی، صوبائی وزرا میر عاصم کرد گیلو اور راحیلہ حمید خان درانی، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل، وزیراعلی بلوچستان کے مشیر نسیم الرحمن ملاخیل، خلیل جارج، حاجی یونس بلوچ سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنماں، کارکنوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔مقررین نے دی رئیل ڈیموکریٹ میاں محمد نواز شریف انٹرنیشنل سول ایوارڈ کو سیاسی و جمہوری خدمات کے اعتراف اور سیاسی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک مثبت کاوش قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *