Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: سابق وزیر خالق ہزارہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے ایف آئی آر میں اینٹی کرپشن عدالت سے باعزت بری ہوگئے

کوئٹہ (بلوچستان ٹی وی)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں سابق صوبائی وزیر اور پارٹی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کو اینٹی کرپشن عدالت سے مقدمے موجودہ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان دُربلوچ کیجانب سے درج کرایا گیا ایف آئی آر (FIR) میں باعزت بری کردیاگیاہے، ایچ ڈی پی کے مرکزی رہنماؤں نے فیصلے کو پارٹی کی اخلاقی و سیاسی فتح قرار دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران بعض عناصر نے پارٹی قیادت کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پارٹی کے مطابق عوام نے ان کوششوں کو مسترد کیا اور 2024 کے انتخابات میں پارٹی کے نامزد امیدواروں کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ پارٹی کی سیاسی کارکردگی سے خوفزدہ عناصر نے انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور پارٹی قیادت و کارکنوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں جمہوری سیاسی جدوجہد سے ہٹانے کی کوشش کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل بھی پارٹی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مقدمات کے ذریعے انہیں کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق کی جدوجہد سے دستبردار کرانے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں، تاہم قیادت اور کارکنوں نے ثابت قدم رہتے ہوئے قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔پارٹی نے عبدالخالق ہزارہ کو مقدمے سے بری ہونے پر قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق کے لیے جمہوری اور سیاسی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ See less

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *