Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندیخواتین کی بڑی مشکل آسان! نادرا کی خصوصی نرمی، بغیر برتھ سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقعملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر سردار منظور احمد کاکڑ کا گہرے رنج و غم کا اظہارپاکستان کے مستقبل میں نئے صوبوں کا کردارمصلحِ امت و مبلغِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ شہیدشہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ جوانی سے قربانی تکشہید اسلام کا آخری سفر اور ایک نڈر ترجمان کی خاموش داستانواشک میں سڑک کنارے سے لاش برآمد، شناخت ہوگئینصیرآباد میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمیسربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا حسین مقدسی کا ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ دہشتگرد حملے کی پُرزور مذمتبجلی صارفین کیلئے بڑی خبر، 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ پر پابندیخواتین کی بڑی مشکل آسان! نادرا کی خصوصی نرمی، بغیر برتھ سرٹیفکیٹ شناختی کارڈ حاصل کرنے کا سنہری موقعملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر سردار منظور احمد کاکڑ کا گہرے رنج و غم کا اظہارپاکستان کے مستقبل میں نئے صوبوں کا کردارمصلحِ امت و مبلغِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ شہیدشہیدِ اسلام مولانا محمد حنیفؒ جوانی سے قربانی تکشہید اسلام کا آخری سفر اور ایک نڈر ترجمان کی خاموش داستانواشک میں سڑک کنارے سے لاش برآمد، شناخت ہوگئینصیرآباد میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمیسربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغا حسین مقدسی کا ڈیرہ اسماعیل خان درازندہ دہشتگرد حملے کی پُرزور مذمت

ٹرمپ نے ایران کو مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی

واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان آبنائے ہرمز کے معاملے پر کشیدگی برقرار ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول رکھتا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز فوری طور پر کھولنے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے، تاہم ایرانی پیشکش امریکا کے لیے قابل قبول نہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق تہران نے قطر کے ذریعے واشنگٹن کو سات روزہ منصوبہ پیش کیا ہے، جس کے تحت بعض امریکی شرائط پوری ہونے کی صورت میں آبنائے ہرمز سات روز میں کھولی جاسکتی ہے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کیے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی منصوبے میں امریکی بحری ناکہ بندی اٹھانے، ایرانی تیل کی فروخت پر پابندیوں میں نرمی اور لبنان سمیت جنگ بندی سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کا امکان زیر غور ہے۔ تاہم رپورٹ میں کسی نئے حملے کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *