Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحق

کوئٹہ
جمعیت علماء اسلام عشرہ مبشرہ یونٹ اخترآباد کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر مفتی سمیع الحق کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں سرپرست مولانا نعمت اللہ، سرپرست حاجی محمد ظاہر، امیر مفتی سمیع الحق، سیکرٹری جنرل مولانا محمد اشرف، سینئر نائب امیر مولانا ثناءاللہ، نائب امیر مولانا حماداللہ، نائب امیر مفتی موسیٰ کلیم، نائب امیر مولانا نقیب احمد، جوائنٹ سیکرٹری مولانا امیرالدین، سیکرٹری مالیات مفتی عارف اللہ عادل، ڈپٹی سیکرٹری مالیات مولانا جلال الدین، معاون سیکرٹری اطلاعات قاری فصیح اللہ، سالار بھائی روزی خان اور سیکرٹری اطلاعات حافظ احمد شاہ صدیقی نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس عمومی کے انعقاد کے حوالے سے تفصیلی غوروفکر کیا گیا اور باہمی مشاورت و اتفاقِ رائے سے مجلس عمومی کے مقام اور وقت کا تعین کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علماء اسلام عشرہ مبشرہ یونٹ اخترآباد مفتی سمیع الحق نے کہا کہ جماعتی پیغام معاشرے کے ہر فرد تک پہنچانا ہر کارکن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ کارکنان عوام اور علاقائی زعماء تک جماعت کا مثبت اور اصلاحی پیغام مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ جماعتی سرگرمیوں اور دعوتی مشن کو آگے بڑھانے کے لیے باہمی رابطے اور تنظیمی نظم و ضبط کو مزید مضبوط بنایا جائے۔انہونے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک دعوتی جماعت ہے، اس لیے معاشرے کے ہر فرد تک جماعت کا دعوتی اور تنظیمی پیغام پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے باقاعدہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جماعتی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔مفتی سمیع الحق نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں علاقائی زعماء کے اعزاز میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں علاقائی زعماء کی عزت افزائی کے ساتھ ساتھ علاقے کے مسائل پر مشاورت کی جائے گی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات پر غور کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقائی زعماء تک جماعتی پیغام پہنچانا اور انہیں جماعتی سرگرمیوں سے جوڑنا ہر کارکن کی ذمہ داری ہے۔اجلاس میں جماعتی نظم و نسق، تنظیمی امور اور آئندہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *