Banner
Daily Sahafat Quetta
September 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہکوئٹہ: 2 ہزار سے زائد افراد کی ن لیگ میں شمولیت، پارٹی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی، جمال شاہ کاکڑخضدار: نیشنل پارٹی کے رہنما اسلم بزنجو کی رہائش گاہ پر فائرنگ، گارڈ زخمیکوئٹہ میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ایک زخمیدکی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر حملہ، 11 مزدور اغواخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 2 ہزار 456 واقعات، سیکیورٹی صورتحال پر سوالاتڈاکٹر گوہر خان نوشیروانی کے انتقال پر سردار منظور کاکڑ کا اظہار افسوس اور فاتحہ خوانیچاغی کی مریم بی بی نے MDCAT میں بلوچستان بھر میں اعزاز حاصل کرلیاکوئٹہ: بی این پی عوامی کی یونٹ سازی مہم جاری، ابتدائی یونٹ پارٹی کی بنیاد ہے، ڈاکٹر ناشناس لہڑیپانچ سالہ مدت میں حکماء کی خدمت پر حکیم سراج چانڈیو کو خراج تحسینپشتو زبان کو تخلیقی اور سائنسی زبان بنانے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، عبدالمتین اخونزادہ

ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل کی سیٹ سے 6 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر مبینہ طور پر چھپا کر اندرونِ سندھ منتقل کی جانے والی 6 کلو آئس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس نصیرآباد کے ای ٹی او جاوید احمد بلوچ نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم آصف جمالی، رہائشی اوستہ محمد، موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر 6 کلو آئس چھپا کر اندرونِ سندھ منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس میں انسپکٹر علی نواز لہڑی، کانسٹیبلان مصری عمرانی، فتح علی لہڑی، عبدالغنی لہڑی، عبدالغفار، امداد حسین، عابد علی، محمد یوسف، مختیار احمد ساسولی، وکیل احمد اور دیگر اہلکار شامل تھے۔ٹیم نے اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ پر عبداللہ شاہ ٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر سے مبینہ طور پر چھپائی گئی 6 کلو آئس برآمد ہوئی، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے منشیات قبضے میں لے لی گئی۔ای ٹی او جاوید احمد بلوچ نے بتایا کہ واقعے کے حوالے سے تمام قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس کی ٹیمیں متحرک ہیں اور منشیات فروشی و اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *