Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق

27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئی

رکن بلوچستان اسمبلی زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان پیدا ہونے والے سیاسی اختلافات اور 27 ستمبر کے احتجاج کے معاملے کو بات چیت اور آئینی و قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے احتجاج کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں، حکومت کو عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے اور پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل بیٹھ کر اس کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے‘یہ بات انہوںنے اپنے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کیا زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت متعدد اہم چیلنجز سے دوچار ہے، ایسے حالات میں سیاسی قوتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے مذاکرات، مفاہمت اور پارلیمانی طریقہ کار کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کریں جن سے سیاسی کشیدگی میں کمی آئے اور عوام کے مسائل پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جو بھی مسائل اور تحفظات ہیں، انہیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اختلافات کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے چاہئیں، کیونکہ جمہوری نظام میں اختلاف رائے کا حل مذاکرات اور آئینی اداروں کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کے احتجاج کے حوالے سے حکومت کو دانش مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ سیاسی قیادت سے رابطہ کرنا چاہیے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ عوام احتجاج، سیاسی کشیدگی اور محاذ آرائی کے بجائے اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں، اس لیے سیاسی قیادت کو عوام کی مشکلات کو ترجیح دینی چاہیے۔رکن بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو آئین، قانون اور جمہوری اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ مسائل کا حل طاقت یا محاذ آرائی میں نہیں بلکہ مذاکرات، باہمی مشاورت اور سیاسی عمل کو آگے بڑھانے میں ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *