Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

کوئٹہ ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کی شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائیاں جاری

کوئٹہ(خ ن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات اور کوئٹہ شہر کو صاف، منظم، خوبصورت اور شہریوں کے لئے آسان نقل و حرکت کی فراہمی کے وڑن کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ کی جانب سے قائم کردہ مانیٹرنگ نظام کے تحت زرغون زون میں تجاوزات کے خلاف مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔زرغون زون انچارج نہال دین بگٹی کی سربراہی میں متعلقہ ٹیم نے شاہراہِ اقبال سے میزان چوک، پرنس روڈ، لیاقت بازار، فاطمہ جناح روڈ، مسجد روڈ سمیت شہر کے مختلف مرکزی بازاروں، تجارتی مراکز، ملحقہ مارکیٹوں اور گلیوں میں کارروائی کی۔کارروائی کے دوران سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات اور آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے سامان کو ہٹا دیا گیا،جس سے شہریوں کی پیدل آمدورفت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔اس موقع پر متعدد ہوٹل مالکان، دکانداروں اور کاروباری افراد کو بھی واضح ہدایات اور وارننگ جاری کی گئی کہ سڑکوں، فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں پر دوبارہ تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔میٹروپولیٹن کارپوریشن کی انسدادِ تجاوزات کارروائیوں کا مقصد کسی فرد یا کاروباری طبقے کو مشکلات سے دوچار کرنا نہیں بلکہ، ٹریفک کی روانی میں بہتری، شہری نظم و ضبط کو مزید بہتر اور کوئٹہ شہر کو ایک صاف، خوبصورت اور منظم شہری مرکز کے طور پر ا±جاگر کرنا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *