Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی آئندہ نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، اسے سیاسی دباؤ کے لیے ہتھیار بنا لینا قابل قبول نہیں ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے پانی کے سیاسی استعمال کو مسترد کر دیا اور علاقائی استحکام کے لیے ٹھوس لائحہ عمل پیش کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی انسانی بقا اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، اسے کسی بھی صورت میں دباؤ کے ہتھیار یا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے عالمی معاہدوں کی روح اور الفاظ کے مطابق مکمل پاسداری پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن و استحکام کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے جس کے 25 سال مکمل ہونا ایک تاریخی سنگ میل ہے۔ پاکستان اس تنظیم کے ایک ذمہ دار اور فعال رکن کے طور پر تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر مکمل یقین رکھتا ہے۔ History

وزیراعظم نے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری انسانی المیے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کا احترام کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے بغیر خطہ اپنی حقیقی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے سے قاصر ہے۔

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے 90 ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور 150 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان برداشت کیا۔ انہوں نے دوٹوک کہا کہ کسی کو بھی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

پاکستان کی چیئرمین شپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی معیشتوں کو بحیرہ عرب سے جوڑنے کا کلیدی منصوبہ ہے۔ اب پاکستان کی ترجیحات میں توانائی، آئی ٹی، صحت، ثقافت اور کھیلوں کے ساتھ ساتھ مصنوعی ذہانت کے انفرا اسٹرکچر اور گورننس فریم ورک کا قیام شامل ہے۔ حکومت کا عزم ہے کہ ایس سی او کے وژن کو عملی اقدامات میں تبدیل کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *