Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحقپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادبلوچستان کی انتظامی تقسیم اور مسائل کا حلنوشکی واقعہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے،پروفیسر حلیم صادق27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغاوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدمپانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، وزیراعظماسپتال کی تعمیر پر تنازع ، ہنگو میں جے یو آئی کے سابق تحصیل ناظم سمیت 3 افراد قتلطوفانی بارش سے راولپنڈی، اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب، 2 افراد جاں بحق

27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغا

27 ستمبر کا لانگ مارچ سیاست کا رخ بدل دےگا،سید صادق آغا
ملک بچانے والے ” باہر ” اور ملک کو تباہ کرنے والے ” اندر” ہوں گے۔ صوبائی سنئیر نائب صدر
بلوچستان کی شاہراہیں بند کرکے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔تحریک انصاف بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو ملک بھر میں ہونے والا لانگ مارچ ملکی تاریخ اور سیاست کا رخ بدل دے گا۔ عوام ملک میں حقیقی جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی مینڈیٹ کے احترام کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے عوام فیصلہ کریں کہ ملک کو بچانے اور بنانے والوں کو عزت دی جائے یا ملک کو تباہ کرنے والوں کو مزید مسلط رکھا جائے۔ اپنے ایک بیان میں سید صادق آغا نے کہا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ایک سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے لیے ایک فیصلہ کن عوامی تحریک ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک بچانے اور بنانے والے “باہر” ہوں گے جبکہ ملک کو تباہ کرنے والے “اندر” ہوں گے، اور پوری قوم اس صورتحال کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں ملک بھر کے عوام لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔ نارتھ پنجاب خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ مل کر تحریک کا حصہ بنے گا، جبکہ سینٹرل اور ویسٹ پنجاب خصوصاً لاہور سے عوام بڑی تعداد میں نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب کے وہ علاقے جو خیبر پختونخوا سے ملحق ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ تحریک میں شامل ہوں گے جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں مرکزی شاہراہوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ سید صادق آغا نے کہا کہ سندھ میں بھی تحریک انصاف کے کارکن اور عوام بھرپور کردار ادا کریں گے، مختلف شاہراہوں پر احتجاج کیا جائے گا جبکہ حیدر آباد اور کراچی کے عوام مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک کو کامیاب بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی مرکز ہے اور وہاں عوام کی بھرپور شرکت موجودہ سیاسی صورتحال کے خلاف عوامی ردعمل کا واضح اظہار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان بھی 27 ستمبر کے لانگ مارچ میں بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔ بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جا رہا ہے اور صوبے بھر کے کارکنان اپنے قائدین کی ہدایات پر منظم انداز میں احتجاجی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔ سید صادق آغا نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قومی شاہراہوں اور اہم رابطہ سڑکوں پر احتجاج کیا جائے گا اور تحریک انصاف بلوچستان ملک گیر احتجاجی تحریک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ ملک کے سیاسی اور قومی معاملات میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں اور 27 ستمبر کو بھی بلوچستان کے عوام اپنے سیاسی شعور اور جمہوری قوت کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن، جمہوری اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے لانگ مارچ اور احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہی حقیقی طاقت ہے اور کوئی بھی قوت عوام کے اجتماعی فیصلے کو زیادہ دیر تک نظر انداز نہیں کر سکتی۔ سید صادق آغا نے کہا کہ 27 ستمبر کا دن ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور عوام اپنے حقوق، ووٹ کے تقدس، آئین کی بالادستی اور حقیقی جمہوریت کے لیے بھرپور آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے تحریک انصاف بلوچستان کے تمام عہدیداروں، کارکنوں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لیں اور ملک گیر عوامی تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *