Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتدبئی سے لاس اینجلس تک، عمر شوکت کا سرحد پار رئیل اسٹیٹ وژنمحمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک مقرر ہونے پر حبیب اللہ لونی و دیگر کی مبارکباداقتدار یہاں مستقبل وہاںمطالعہ کُتب کی فکری و تہذیبی ضرورتکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمیسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالروزگار کی فراہمی کے لئے بلوچستان حکومت کے عملی اقداماتدبئی سے لاس اینجلس تک، عمر شوکت کا سرحد پار رئیل اسٹیٹ وژنمحمد صالح بلوچ کو سیکرٹری لائیو اسٹاک مقرر ہونے پر حبیب اللہ لونی و دیگر کی مبارکباداقتدار یہاں مستقبل وہاںمطالعہ کُتب کی فکری و تہذیبی ضرورتکوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروعمعیشت کو بیرونی امداد سے تجارت اور سرمایہ کاری پر منتقل کررہے ہیں، وزیر خزانہکرک میں پولیس موبائل پر آئی ای ڈی حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور 6 زخمی

کوئٹہ: ویسٹرن بائی پاس پر غیر معیاری جوس یونٹ سیل، سامان ضبط، قانونی کارروائی شروع


کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے ویسٹرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ جوس یونٹ کو سیل کرکے موقع پر موجود خام مال اور دیگر اشیاء قبضے میں لے لیں۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جوس یونٹ کا پروڈکٹ رجسٹریشن اور فوڈ بزنس لائسنس موجود نہیں تھا، جبکہ یونٹ میں لیبارٹری رپورٹس اور پری مکس ٹریس ایبلٹی کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

معائنے کے دوران جوس مصنوعات پر درج لیبلنگ بھی فوڈ سیفٹی قوانین کے مطابق نہ ہونے کا انکشاف ہوا، جس پر یونٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام متعلقہ خام مال ضبط کرلیا گیا۔

فوڈ بزنس آپریٹرز کو متعلقہ اسٹاک مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور پر بھی کارروائی کی، جہاں سے کوک، اسپرائٹ اور فانٹا سمیت بڑی مقدار میں زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئیں۔

ایک گودام کے معائنے کے دوران تقریباً 600 پیکٹ کھجوریں بھی غیر معیاری طریقے سے ذخیرہ کیے جانے پر ضبط کی گئیں۔ حکام کے مطابق گودام میں مناسب پیلیٹ اور اسٹوریج مینجمنٹ کا انتظام موجود نہیں تھا۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ، ناقص اور زائد المیعاد اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور فوڈ سیفٹی قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *