Banner
Daily Sahafat Quetta
August 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلو اکانومی پاکستان کے معاشی استحکام کی نئی امیدطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زوربلو اکانومی پاکستان کے معاشی استحکام کی نئی امیدطالبعلم بریال خان مندوخیل کا اغواء تشویشناک، فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، محمد ہاشم اتمانخیلمسلم باغ میں مستحق گھرانوں کیلئے بڑا ریلیف، راشن، بستر اور کمبل تقسیمخواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خاموشی توڑنا ہوگی، سکینہ عبداللہ خانڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو تمغۂ امتیاز ملنا جامعہ لورالائی اور بلوچستان کیلئے تاریخی اعزازبکرا منڈی میں شہریوں اور بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، میر مرتضیٰ خان جمالیصفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی بہتری اولین ترجیحات ہیں، میر نعیم خان عمرانیکوئٹہ میں ناقص مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائیسیرتِ طیبہ انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقنوڈیرو: نیشنل میڈیکل طبیہ کالج میں حکماء کا اجلاس، طب یونانی کے فروغ پر زور

ژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغوا کی شدید مذمت، فوری بازیابی کا مطالبہ

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) بلوچستان نیشنل پارٹی لورالائی کے ضلعی آرگنائزر محمد ہاشم خان اتمانخیل نے ژوب کے طالبعلم بریال خان مندوخیل کے اغواء کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ طالبعلم کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک طالبعلم کا اغواء انتہائی تشویشناک اور افسوسناک واقعہ ہے، جس سے نہ صرف مغوی خاندان بلکہ پورے علاقے میں تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔
محمد ہاشم خان اتمانخیل نے مطالبہ کیا کہ بریال خان مندوخیل کی فوری اور بحفاظت بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور اغواء کے واقعے میں ملوث تمام عناصر کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے تاکہ قانون کی عملداری قائم ہو اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتِ وقت اغواء میں ملوث عناصر کا فوری اور مؤثر تعاقب کرتے ہوئے طالبعلم کی بحفاظت واپسی یقینی بنائے۔ ایسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، تحفظ اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اغواء سمیت جرائم کے سدباب کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے اور شہریوں کو بلاخوف و خطر زندگی گزارنے کا ماحول فراہم کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *