Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

گنداخہ میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، عظیم الشان میلاد ریلی

گنداخہ میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا، عظیم الشان میلاد ریلی

گنداخہ:(نمائندہ صحافت) ملک بھر کی طرح تحصیل گنداخہ میں بھی جشنِ عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ انتہائی عقیدت و احترام، مذہبی جوش و جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں قادری مسجد سے مولانا جمال الدین عطاری کی قیادت میں عظیم الشان میلاد ریلی برآمد ہوئی،جس میں عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، شہریوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،ریلی میں میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید اختر جمالی نے خصوصی شرکت کی اور عاشقانِ رسول ﷺ کے ہمراہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔ریلی کے شرکاء نے آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا ورد کیا،جس سے گنداخہ کی فضا روح پرور اور نورانی بن گئی۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے سیرتِ طیبہ، عشقِ رسول ﷺ، محبتِ مصطفیٰ ﷺ، اتحاد و اتفاق، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جشنِ میلادالنبی ﷺ منانے کا مقصد نبی کریم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور اسوۂ حسنہ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانا ہے۔ نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ ﷺ کی تعلیمات امن، محبت، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ ڈاکٹر جاوید اختر جمالی کی جانب سے میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے راستوں پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ شرکاء اور شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور میٹھی سبیل کے کیمپ قائم کیے گئے، جہاں جلوس میں شریک عاشقانِ رسول ﷺ اور شہریوں کے لیے پانی و سبیل کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔دوسری جانب ایس ایچ او گنداخہ حاجی خان لاشاری کی نگرانی میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے،پولیس اہلکاروں نے جلوس کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں اور اہم مقامات پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے، جبکہ ٹریفک کی روانی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے۔عید میلادالنبی ﷺ کی اس عظیم الشان ریلی کے دوران لبیک یا رسول اللہ ﷺ، یا رسول اللہ ﷺ کے نعروں، درود و سلام اور نعتیہ کلام سے گنداخہ کی فضائیں گونجتی رہیں۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام، امن و خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *