Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

رحلتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، کاشف حیدری

رحلتِ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں، کاشف حیدری
حضرت محمد ﷺ کی رحلت اور امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ایام، انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، بیان
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ بسلسلۂ رحلتِ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ و شہادتِ حضرت امام حسن مجتبیٰؑ ملک بالخصوص بلوچستان میں منعقد ہونے والے مذہبی جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تاکہ عزاداران و شرکاء بلاخوف و خطر اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے بعد ان مقدس ایام کی مناسبت سے مختلف علاقوں میں جلوس اور مجالس منعقد کی جاتی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کرتے ہیں۔ ایسے مواقع پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے، اس لیے جلوسوں کے حوالے سے مرتب کیے گئے سیکیورٹی پلان کا ازسرِنو جائزہ لے کر تمام ضروری اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ کاشف حیدری نے مطالبہ کیا کہ جلوس کے روٹس، امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں، مشتبہ افراد اور عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، جبکہ جلوس کے راستوں میں صفائی، اسٹریٹ لائٹس، ٹریفک مینجمنٹ اور ریسکیو و طبی سہولیات کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی اجتماعات کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، سیکیورٹی اداروں، میونسپل اداروں اور منتظمینِ جلوس کے درمیان مؤثر رابطہ اور مربوط حکمتِ عملی ضروری ہے۔ انتظامیہ جلوس کے منتظمین اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رسولِ خدا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی رحلت اور حضرت امام حسن مجتبیٰؑ کی شہادت امتِ مسلمہ کے لیے انتہائی عقیدت و احترام کے ایام ہیں۔ ان مواقع پر امن و امان، مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کاشف حیدری نے حکومتِ بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا کہ جلوسوں کے آغاز سے قبل سیکیورٹی پلان کا ازسرِنو جائزہ لیتے ہوئے تمام انتظامات کو عملی طور پر یقینی بنایا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی سے گریز کیا جائے، تاکہ عزاداران اور شہریوں کو پُرامن و محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *