Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ، 2 پاکستانیوں سمیت 3 ملاحوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

یمن: باب المندب آبنائے میں ایک تجارتی جہاز پر حوثی گروپ کے مبینہ حملے کے نتیجے میں عملے کے تین ارکان کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں دو پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

ترکیہ کی خبر رساں ایجنسی انادولو نے یمن کے حکومت نواز نشریاتی ادارے الجمهوریہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پاکستانی اور ایک انڈونیشی شہری جان سے گئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کا نشانہ بننے والے تجارتی جہاز کی شناخت فوری طور پر سامنے نہیں آسکی، جبکہ جہاز کے مالک اور دیگر عملے سے متعلق بھی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یمنی حکومت سے وابستہ نشریاتی ادارے کے مطابق ہلاکتوں سے متعلق اطلاعات ابتدائی نوعیت کی ہیں اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کا انتظار ہے۔ حوثی گروپ کی جانب سے بھی فوری طور پر حملے کی ذمہ داری یا جانی نقصان سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

باب المندب بحیرہ احمر اور خلیج عدن کو ملانے والی اہم سمندری گزرگاہ ہے، جس کے ذریعے ایشیا، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے درمیان تجارتی سامان اور توانائی کی ترسیل ہوتی ہے۔

علاقے میں تجارتی جہازوں کو لاحق سکیورٹی خطرات کے باعث گزشتہ برسوں کے دوران متعدد شپنگ کمپنیوں نے اپنے بحری راستے تبدیل کیے، جس سے سفر کے دورانیے اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔

واقعے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی شناخت، ان کے آبائی علاقوں اور حملے کا نشانہ بننے والے جہاز سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *