Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

ڈاکٹر صغریٰ صدف کی زیرِ صدارت جشنِ آزادی مشاعرہ، معروف شعراء نے کلام پیش کیا

لاہور: منشا قاضی سے

بزمِ امجد اور پلاک کے اشتراک سے جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء پلاک کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف ادیبہ، دانشور اور شاعرہ ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کی، جبکہ اشرف خاں اور میاں محمد ایوب مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں معروف شعرائے کرام، ادیبوں، فنکاروں، سماجی شخصیات اور ادب دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا ابتدائی پروگرام ڈاکٹر مدیحہ بتول کی کمپئرنگ میں منعقد ہوا۔ تلاوتِ قرآنِ پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے کے بعد ہولیسٹک فوسٹر کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے خصوصی تعارف و اظہارِ تشکر پیش کیا گیا، جبکہ فاؤنڈیشن کی چار بچیوں نے خصوصی پیشکشیں پیش کیں۔
بعد ازاں امجد اقبال امجد نے نظامتِ مشاعرہ کے فرائض سنبھالے۔ ان کی پُراثر اور زعفرانی نظامت نے مشاعرے کو خوبصورتی سے آگے بڑھایا اور حاضرین نے ان کی نظامت کو بے حد سراہا۔
مشاعرے میں امجد اقبال امجد، گلزیب فاطمہ ڈوگر، وفا تبسم، بی اے شاکر، ندیم خالد، ڈاکٹر جنید رضا، عروج درانی، میرزا سیف اللہ ساجد، خاور سلیم آذر، شوکت علی ناز، انیس احمد اور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنا کلام پیش کیا۔
مشاعرے کی ایک نمایاں خصوصیت اردو کے ساتھ پنجابی کلام کی خوبصورت پیشکش تھی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا اور شعرائے کرام کو بھرپور داد دی۔
ڈاکٹر صغریٰ صدف کی زیرِ صدارت منعقد ہونے والی یہ ادبی نشست جشنِ آزادی کے قومی جذبے، اردو و پنجابی ادب اور ثقافتی روایات کا حسین امتزاج ثابت ہوئی۔
تقریب کے اختتام پر جشنِ آزادی کیک کٹنگ کی گئی، جس میں مہمانِ خصوصی، معزز مہمانوں اور شعرائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی فوٹوگرافی بھی کی گئی۔
اس موقع پر رانا راشد، شاہد مغل، عادل بٹ، تعظیم احمد اور عابد بھٹہ کے خصوصی تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ان احباب کا تعاون اس یادگار تقریب کی کامیابی میں نہایت اہم اور قابلِ قدر رہا۔ عادل وحید کے خصوصی تعاون کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
تقریب میں ارشاد سومرو، ، ڈاکٹر وقار احمد نیاز چیئرمین رحمن فاؤنڈیشن ، ڈاکٹر نورالزمان، میاں طارق، شفیق الرفیق، عامر قریشی، تنویر احمد صدیقی، مسز رانا راشد اور رومیسہ حفصہ کینزا سمیت دیگر معزز احباب نے شرکت کی۔
اختتام پر بزمِ امجد کی جانب سے تمام معزز مہمانوں، شعرائے کرام، فنکاروں، معاونین، منتظمین اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔
جشنِ آزادی مشاعرہ 2026ء محبت، ادب، پنجابی و اردو شاعری اور وطن سے وفا کے جذبے سے بھرپور ایک یادگار ادبی و ثقافتی تقریب ثابت ہوا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *