Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسیناقلیتی طلبہ کے 2 فیصد تعلیمی کوٹے پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کی جائے، منارٹی فورم کا مطالبہفاطمہ جناحؒ کی جدوجہد، دیانت اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں، فیصل خان جمالی

مہنگائی ، بیروزگاری ، بدامنی سے نجات حکومت کی ذمہ داری ہے، پروفیسر حلیم صادق

کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت سیاسی، معاشی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے، جن سے نکلنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے، آئین کی بالادستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری، امن و امان کی خراب صورتحال اور بنیادی سہولیات کی کمی سے شدید پریشان ہیں، لہٰذا حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر فوری اور سنجیدہ توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ملک میں جمہوری روایات، آئین و قانون کی حکمرانی، شفاف احتساب، انصاف کی فراہمی اور عوامی حقوق کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے۔پارٹی ملک کے تمام اداروں کے درمیان آئینی حدود میں رہتے ہوئے باہمی تعاون اور قومی مفاد کو مقدم رکھنے کی حامی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں ترقیاتی منصوبوں کو تیز کیا جائے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جائیں، تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے شفاف طرزِ حکمرانی، میرٹ، انصاف اور کرپشن کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ہر سطح پر عوام کی آواز بن کر جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک میں سیاسی استحکام، معاشی خوشحالی، قومی یکجہتی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *