Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹیپاکستان میں صرف بیوروکریسی احتساب سے بالاتر رہی، خواجہ آصفایران کا متحدہ عرب امارات میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰواشک: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاکطلباء کے جائز مسائل کا حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے، حبیب الرحمن کاکڑعلماء کرام خانقاہوں اور حجروں سے نکل کر امن کا پیغام عام کریں، مولانا محمد طاہر توحیدیسرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کسی صورت قبول نہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر لورالائیچوری، ڈکیتی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں فوری روکی جائیں، مولانا عبدالرحمن رفیقعوامی مسائل کا حل اور پسماندگی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، سردار زادہ فیصل خان جمالیغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، عوامی مشکلات برداشت سے باہر ہیں، حمل خان مریسکیورٹی فورسز کی مؤثر حکمت عملی دہشت گردی کے خلاف ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

بلوچستان کے ٹیل علاقوں کو فوری زرعی پانی فراہم کیا جائے، میر فیصل جمالی

گنداخہ: (نامہ نگار فریداحمد) بلوچستان کے کھیرتھر کینال میں زرعی پانی کے بحران کے مستقل حل اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بلوچستان سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سے اہم ملاقات کی، جس میں ضلع اوستہ محمد، نصیر آباد ڈویژن اور کھیرتھر کینال سے سیراب ہونے والے علاقوں کو درپیش شدید آبی بحران پر تفصیلی غور کیا گیا۔ملاقات کے دوران بین الصوبائی سطح پر پانی کی منصفانہ تقسیم، نہروں میں پانی کی بلاتعطل فراہمی، زرعی اراضی تک بروقت پانی کی رسائی، فصلوں کو درپیش خطرات اور کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ ضلع اوستہ محمد، نصیر آباد ڈویژن اور کھیرتھر کینال کے زیرِ کمانڈ علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث ہزاروں ایکڑ پر کھڑی دھان، کپاس اور دیگر فصلیں متاثر ہو رہی ہیں، جس سے کاشتکار شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ متاثرہ علاقوں کو فوری بنیادوں پر ان کا جائز اور قانونی زرعی پانی فراہم کیا جائے تاکہ زرعی معیشت کو مزید نقصان سے بچایا جا سکےانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ٹیل کے علاقوں کو ان کے حصے کا پانی بروقت فراہم کرنا بین الصوبائی ہم آہنگی اور انصاف کا تقاضا ہے، جبکہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہی زرعی خوشحالی اور کسانوں کے اعتماد کی ضمانت بن سکتی ہے۔اس موقع پر سندھ کے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کو درپیش پانی کے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ زرعی پانی کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرکے کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔صوبائی وزیر سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ کسانوں کے حقوق کا تحفظ، زرعی شعبے کی بحالی اور پانی کے مسئلے کا پائیدار حل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ذاتی طور پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ضلع اوستہ محمد، نصیر آباد ڈویژن سمیت کھیرتھر کینال سے وابستہ تمام متاثرہ علاقوں کو زرعی پانی کی بروقت، منصفانہ اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، تاکہ کسانوں کی محنت محفوظ رہے اور زرعی پیداوار میں استحکام پیدا ہو۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *