Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیلصومالیہ کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتبلوچستان کے کسی ضلع کو ترقی کے سفر میں پیچھے نہیں چھوڑینگے، میر سرفراز بگٹیشہداءکا احترام اور صوبے میں امن کا قیام ہماری اولین ذمہ داری ہے،آئی جی پولیس بلوچستان5 اگست 2019 بھارتی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیدال خان ناصرخضدار واقعے پر بلوچستان اسمبلی میں شدید احتجاج، نواب ثناء اللہ زہری کے گھر چھاپے کا مطالبہ، وزراء کا واک آؤٹملک میں آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی ہی تمام بحرانوں کا واحد حل ہے،محمود خان اچکزئیتحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے عظیم الشان مظاہرہکَیس لاہور میں ایران، اسرائیل اور امریکا تنازع پر سیمینار، ماہرین نے جنگ کے نئے محاذوں کا جائزہ لیاکشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی، میر شعیب نوشیروانیمسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے، نسیم الرحمن ملاخیل

بی ایف اے کا بڑا کریک ڈاؤن، سیوریج کے پانی سے کاشت 30 ایکڑ سبزیاں تلف


صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری و محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیمیں صوبہ بھر میں متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں جاری خصوصی مہم کے دوران کوئٹہ کے علاقوں سرور ٹاؤن اور سبزل میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 ایکڑ رقبے پر موجود مضر صحت فصلوں کو تلف کر دیا گیاجبکہ آلودہ پانی کو کھیتوں تک پہنچانے والے تمام راستے بھی بند کر دیے گئے۔بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں کارروائی کے دوران مختلف زرعی رقبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ سروے سے ثابت ہوا کہ متعدد کھیتوں میں سبزیوں کی فصلیں سیوریج اور بغیر ٹریٹمنٹ شدہ آلودہ پانی سے سیراب کی جا رہی تھیں، جو انسانی صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہیں۔کارروائی کے دوران گوبھی، دھنیا اور پودینہ سمیت مختلف فصلوں کو تلف کر دیا گیا تاکہ یہ مضر صحت سبزیاں مارکیٹ تک نہ پہنچ سکیں۔حکام کے مطابق آلودہ پانی سے اگائی گئی سبزیاں مختلف جراثیمی اور کیمیائی آلودگی کا سبب بن سکتی ہیں جو شہریوں کی صحت کیلئے شدید نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔بی ایف اے ٹیموں نے کارروائی کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ان تمام نالوں اور گزرگاہوں کو بھی بند کر دیا جن کے ذریعے سیوریج کا پانی فصلوں تک پہنچایا جا رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آلودہ آبپاشی کے ذرائع کا خاتمہ ایسے غیر قانونی عمل کی مستقل روک تھام کیلئے ناگزیر ہے۔دورانِ معائنہ یہ بھی معلوم ہوا کہ ایک متعلقہ زمیندار کے پاس ٹیوب ویل کی سہولت دستیاب ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر گوبھی اور پودینہ کے نمونے حاصل کرکے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری بھجوا دیے گئے جہاں ان کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا۔ لیبارٹری نتائج کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بی ایف اے نے واضح کیا کہ عوامی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ صاف، محفوظ اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے،جس کے تحفظ کیلئے صوبہ بھر میں انسپیکشن، نگرانی اور قانون پر عملدرآمد کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ اتھارٹی کئ جانب سے کاشتکاروں پر زور دیا گیا ہے کہ صرف صاف پانی سے فصلوں کی کاشت کو یقینی بنائیں تاکہ محفوظ زرعی پیداوار اور صحت مند معاشرے کے قیام کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *