Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

کالام میں جھیل سیف اللہ کشتی حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم


پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کالام میں جھیل سیف اللہ کشتی واقعے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

خیبرپختونخوا حکومت نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اسپیشل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محمد ایاز کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جب کہ اسپیشل سیکرٹری خزانہ زبیر احمد کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کشتی حادثے کے تمام حقائق، واقعات کی ترتیب اور حادثے کی بنیادی وجوہات کا تفصیلی تعین کرے گی، کمیٹی کشتی کی تکنیکی حالت، حادثے کے وقت موسم، آپریشنل صورتحال اور دیگر متعلقہ عوامل کا بھی جائزہ لے گی۔

انکوائری کمیٹی یہ بھی تحقیقات کرے گی کہ آیا کشتی آپریشن متعلقہ قوانین، اجازت ناموں اور حفاظتی تقاضوں کے مطابق کیا جا رہا تھا یا نہیں۔

اس کے علاوہ کشتی چلانے والے کے لائسنس، اہلیت اور قانونی اجازت سے متعلق تمام پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حادثے کے وقت لائف جیکٹس، ریسکیو سامان اور دیگر حفاظتی انتظامات کی دستیابی اور مؤثر استعمال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،کمیٹی انتظامی، قانونی اور ریگولیٹری خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے تدارک کے لیے اصلاحی اقدامات تجویز کرے گی جب کہ مستقبل میں سیاحتی اور تفریحی مقامات پر ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے جامع سفارشات بھی پیش کرے گی۔

صوبائی حکومت نے انکوائری کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مکمل رپورٹ 7 روز کے اندر حکومت کو پیش کرے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *