Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

دانہ سر حادثہ، حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، شاہد رند

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے مسافر بس حادثے کے فوری بعد حکومت بلوچستان کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ پی ڈی ایم اے، محکمہ صحت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، جبکہ متعدد ایمبولینسز کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر ژوب منتقل کیا جا رہا ہے۔ طبی عملہ، ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر متعلقہ اہلکار متاثرین کو بروقت طبی امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے بھی ریسکیو سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیا جاررہا ہے معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی شاہد رند نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریسکیو سرگرمیوں میں بھرپور تعاون اور فعال معاونت پر خیبرپختونخوا حکومت، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور طبی ٹیموں کی شکر گزار ہے، جنہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں بروقت اقدامات کرتے ہوئے انسانی جانوں کو بچانے اور امدادی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے میں قابلِ قدر کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی خود صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرین کو مکمل امداد اور ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنا دی جاتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *