Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

دانہ سر بس حادثہ: میر علی حسن زہری کا اظہارِ افسوس، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت

حب(نمائندہ خصوصی)

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق
پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں پیش آنے والے المناک مسافر بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ اس اندوہناک سانحے نے پوری قوم کو غمزدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت یاب کرے انہوں نے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن معاونت یقینی بنائی جائے گی میر علی حسن زہری نے کہا کہ ایسے المناک واقعات کی وجوہات کا غیر جانبدارانہ اور جامع جائزہ لیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے حادثات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے-

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *