Banner

شہید عثمان کاکڑ کی محکوم اقوام کیلئے جدوجھد روشن تاریخ ہے،انجینئر زین کاسی

Share

Share This Post

or copy the link

شہید عثمان کاکڑ کی محکوم اقوام کیلئے جدوجھد روشن تاریخ ہے،انجینئر زین کاسی
انجینئرز، آرکیٹیکٹس اور نوجوان پیشہ ور افراد کو قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا، اجلاس
21 جون قلعہ سیف اللہ شہید کی برسی کے جلسہ عام میں انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس یونٹ بھرپور شرکت کرے گا۔
کوئٹہ: پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس یونٹ کا ایک اہم اجلاس انجینئر زین الدین کاسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مختلف سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی مراکز، ترقیاتی منصوبوں اور پیشہ ورانہ شعبوں سے وابستہ انجینئرز، آرکیٹیکٹس اور دیگر ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے موقع پر ان کی قومی، جمہوری، سیاسی، ثقافتی اور فکری خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ ایک بے باک، نڈر اور اصولی سیاسی رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام، انسانی حقوق کے تحفظ، صوبائی خودمختاری، وسائل پر اقوام کے اختیار اور محکوم و محروم طبقات کے حقوق کے حصول کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملی شہید کی جدوجہد کسی ایک علاقے یا قوم تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ پاکستان میں بسنے والی تمام محکوم اقوام اور مظلوم طبقات کے حقوق کی توانا آواز تھے۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ بطور سینیٹر ملی شہید عثمان خان کاکڑ نے ایوان بالا میں پشتون، بلوچ، سندھی، سرائیکی اور کشمیری عوام کے مسائل اور حقوق کو انتہائی جرات، دلیل اور فکری بصیرت کے ساتھ اجاگر کیا۔ انہوں نے وفاقی اکائیوں کے درمیان مساوات، جمہوری اقدار، آئینی حقوق اور انسانی آزادیوں کے فروغ کیلئے جو کردار ادا کیا وہ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم اور روشن باب ہے۔ شرکاء نے اس امر پر بھی روشنی ڈالی کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ نوجوان نسل، بالخصوص انجینئرز، آرکیٹیکٹس، سائنسدانوں، اساتذہ اور دیگر پیشہ ور افراد کو قومی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کرتے تھے۔ وہ علم، تحقیق، سائنسی سوچ، جدید ٹیکنالوجی، ادارہ جاتی استحکام، پائیدار ترقی، بہتر شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال معاشرے کی بنیاد قرار دیتے تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، میرٹ، احتساب، پیشہ ورانہ دیانت داری اور عوامی مفاد کو بنیادی اہمیت دینے کے داعی تھے۔ ان کا وژن ایک ایسے جمہوری، ترقی یافتہ اور فلاحی معاشرے کا تھا جہاں ہر شہری کو تعلیم، صحت، روزگار، انصاف اور ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں اور ریاستی وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیے جائیں۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کے افکار، جمہوری جدوجہد، قومی شعور، عوامی خدمت اور سماجی انصاف کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے اپنی صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 21 جون کو قلعہ سیف اللہ میں ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی پانچویں برسی کے سلسلے میں منعقد ہونے والے عظیم الشان عوامی جلسہ عام میں انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس یونٹ بھرپور، منظم اور فعال شرکت کرے گا۔ اجلاس کے اختتام پر مقررین نے کہا کہ ملی شہید عثمان خان کاکڑ کی سیاسی بصیرت، جمہوری استقامت، قومی فکر، اصولی مؤقف اور عظیم قربانیاں آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان کا نام جمہوریت، عوامی حاکمیت، قومی حقوق اور سماجی انصاف کی جدوجہد کی تاریخ میں ہمیشہ عزت و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

شہید عثمان کاکڑ کی محکوم اقوام کیلئے جدوجھد روشن تاریخ ہے،انجینئر زین کاسی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us