Banner
Daily Sahafat Quetta
September 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

11 جون سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

11 جون سے غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال
مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ ٹرانسپورٹ تنظیموں کا عزم
کاروباری برادری کے پانچ نکاتی مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں، حکومت ہڑتال سے بچنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔ ٹرانسپورٹر رہنما
کوئٹہ: آل بلوچستان گرینڈ ٹرانسپورٹرز اتحاد کے رہنماؤں، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی ، پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین ، آل بلوچستان بس یونین کے عہدیداران نے بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس کی جانب سے 11 جون بروز جمعرات سے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہڑتال اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ہڑتال سے بچنے کے لیے بزنس کمیونٹی کے پانچ نکاتی مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے ان پر عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں حاجی میر حکمت لہڑی، صدر حاجی حبیب اللہ خان بادیزئی، جنرل سیکرٹری میر اکبر لہڑی، حاجی موسیٰ جان اچکزئی، پنجاب خیبرپختونخوا بس یونین کے چیئرمین میر حاجی دولت خان لہڑی، صدر حاجی وحید خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان، سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکڑ، آل بلوچستان بس یونین کے حبیب اللہ خان، عبدالمتین، اقبال سرگڑھ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے۔ کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، تاجروں، صنعتکاروں، مائنز مالکان اور دیگر کاروباری شعبوں سے وابستہ افراد طویل عرصے سے شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ روزگار سے وابستہ لاکھوں افراد کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے کاروباری برادری کے جائز اور آئینی مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے ان پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائیں تو ہڑتال جیسے سخت فیصلے سے بچا جا سکتا ہے۔تاہم اگر مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام متعلقہ شعبے بھرپور انداز میں اس میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز، تاجر اور مائنز مالکان اپنے حقوق اور مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی قسم کے دباؤ، دھونس یا دھمکی کو قبول کریں گے۔ انہوں نے صوبے بھر کے ٹرانسپورٹرز، تاجروں، صنعتکاروں، مائنز مالکان اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 جون سے شروع ہونے والی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *