Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

ضلع اوستا محمد میں تعلیمی اداروں کی بہتری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے،محمد ہارون خان جمالی


اوستا محمد (نمائندہ خصوصی) سردار محمد ہارون خان جمالی نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شبیر احمد لانگو اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالکریم مستوئی کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول ایری گیشن کالونی اور گورنمنٹ بوائز و گرلز اسکول حبیب کوٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، اسکولوں کی صورتحال اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار محمد ہارون خان جمالی نے کہا کہ ضلع اوستا محمد میں تعلیمی اداروں کی بہتری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت اس مرتبہ ضلع کے چار اسکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو علاقے میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام کاوشیں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی دلچسپی اور سرپرستی کا نتیجہ ہیں جنہوں نے ضلع میں تعلیمی شعبے کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔ سردار محمد ہارون خان جمالی نے صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی اور سیکرٹری تعلیم لعل جان جعفر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مکمل تعاون حاصل ہے، جس کی بدولت تعلیمی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع اوستا محمد میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اسکولوں میں بی ایس ڈی آئی کے تحت ترقیاتی اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی تعلیمی اداروں کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور ان شاء اللہ مستقبل قریب میں عوام کو تعلیمی شعبے میں واضح اور مثبت تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *