Banner

ٹرمپ کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں، ایران نے امریکا کو نئی وارننگ دے دی

Share

Share This Post

or copy the link


ایران کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس ونگ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے لیے فیصلہ سازی کے آپشنز محدود ہو گئے ہیں اور اسے اب ایران کے حوالے سے مشکل انتخاب کا سامنا ہے۔

ایرانی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب دو راستوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: یا تو ایک ’ناممکن فوجی آپریشن‘ یا پھر ایران کے ساتھ ایک ’خراب معاہدہ‘۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر جاری کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تہران نے امریکا کو اپنے بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ایک ڈیڈ لائن بھی دی ہے، تاہم اس کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر یہ ناکہ بندی جاری رہی تو صورتحال مزید کشیدہ ہو سکتی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس یونٹ کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بھی امریکا کے خلاف لہجے میں تبدیلی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور چین، روس اور یورپ کی جانب سے واشنگٹن کے مؤقف پر تنقید بڑھ رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی خطے میں سیکیورٹی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ فوجی یا سفارتی فیصلے کے عالمی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

ٹرمپ کے پاس صرف دو راستے بچے ہیں، ایران نے امریکا کو نئی وارننگ دے دی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us