Banner

سیپ پاکستان کی ماھانہ فرینڈز شپ تقریب کا انعقاد

Share

Share This Post

or copy the link

سیپ پاکستان کی ماھانہ فرینڈز شپ تقریب کا انعقاد
تحریر ،شہزاد بھٹہ
سیپ پاکستان کے زیر اہتمام سیپ ماھانہ فرینڈز شپ تقریب کا کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح لاہور میں شاندار انعقاد کیا گیا
فرینڈشپ تقریب میں سیپ پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین سید قمر عباس شاہ کی سالگرہ منائی گئی
تقریب میں سید قمر عباس شاہ نے ممبرز کے ھمراہ سالگرہ کیک کاٹا گیا
تقریب میں محترمہ وسیم ثنا اللہ سابقہ پرنسپل گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف بلائنڈ گرلز لاھور اور سید قاسم رضا شاہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اسپشل ایجوکیشن پنجاب میں ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا گیا
تقریب کے آغاز میں محسن خصوصی افراد انیس قاری چیرمین اقرا ایجوکیشنل ٹرسٹ انگلینڈ کی مرحومہ بیگم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کروائی گئی
ماہانہ سیپ فرینڈز شپ تقریب میں افتخار تبسم وائس چیئرمین ایشین تائیکوانڈو فیڈریشن، سردار ہمایوں علی خان چیرمین ملک فاروق اعوان، سید قمر عباس شاہ، شہزاد بھٹہ میجر محمد غفور، ظہیر ہمایوں ڈاکٹر عائشہ بٹ، زلفی ریاست خان جمیشد اقبال ،عابد ھاشمی، مسز باسما فضل، ڈاکٹر فریحہ لق چشتی ایڈووکیٹ عمران بھٹہ ایڈووکیٹ ماجد چوہدری، چوہدری ثناء اللہ علیم الدین انصاری کی شرکت
سیپ فرینڈز شپ تقریب میں پروفیسر ارشد محمود، محمد زبیر ساجد عمران،امین عیدی، محمد عثمان بھٹی، راجہ تصدیق حسین، ڈاکٹر ندیم اکبر، منیر خان، نعمان ملک و دیگر ممبران کی بھرپور شرکت
سیپ پاکستان کے فنانس سیکرٹری جمیشد اقبال نے تقریب میں میزبانی کے فرائض ادا کیے انہوں نے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا انہوں نے تقریب کے انعقاد کے اغراض و مقاصد بیان کئے
عابد ھاشمی نے بڑے پرسوز آواز میں نعمت رسول اللہ پیش کی
سردار ہمایوں علی خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیپ پاکستان ھر مہینے اپنے معزز ممبران کے لیے فرینڈز شپ تقریب کا انعقاد کرتی ھے تاکہ اج کے افراتفری کے دور میں دوستوں کو مل بیٹھنے کا موقع مل سکے
سردار ہمایوں نے محترمہ وسیم ثناءاللہ اور سید قاسم رضا شاہ کی خصوصی تعلیم اور خصوصی طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ وسیم ثناءاللہ نے نابینا طالبات کی تعلیم و تربیت اور بحالی کے لیے چالیس سال تک بہترین انداز میں خدمات انجام دیں
سیپ پاکستان ان کی خدمات کو سلام پیش کرتی ھے اور باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتی ھے
افتخار تبسم نے کہا کہ سیپ پاکستان خصوصی افراد طلبہ وطالبات کے ساتھ ساتھ مستحقین ضرورت مند افراد کے لیے قابل تعریف خدمات انجام دے رھی ھے
ظہیر ہمایوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیپ پاکستان نے اپنے قیام سے لیکر آج تک معذور مستحقین افراد کو وئل چیئرز بیساکھیاں و دیگر ضروریات کی اشیاء ڈونیشن کی ھیں
سیپ پاکستان نے ماہ رمضان میں اقرا ایجوکیشنل ٹرسٹ انگلینڈ کے مالی تعاون سے خصوصی افراد اور غریب مستحقین خواتین و حضرات کو لاکھوں روپے مالیت کے فری راشن تقسیم کیا ھے
ڈاکٹر نور الزمان رفیق نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کے سینئر افسران محترمہ وسیم ثنا اللہ سید قاسم رضا شاہ کو باعزت ریٹائرمنٹ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیپ پاکستان کی یہ روایت بہت اچھی ھے کہ وہ اپنے دوستوں کی خوشیوں میں شریک ھوتی ھے انہوں نے دونوں معزز مہمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
ڈاکٹر نور الزمان رفیق نے سید قمر عباس شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی
شہزاد بھٹہ صدر سیپ پاکستان نے بتایا کہ سیپ پاکستان 1994 سے خصوصی افراد اور غریب و متوسط طبقے کے لیے سماجی و فلاحی خدمات انجام دے رھی ھے سیپ پاکستان نے کلک میگزین کے چیف ایڈیٹر شکیل فاروقی کے تعاون سے ملک بھر میں خصوصی بچوں اور افراد کے لیے پروگرامز کا انعقاد کیا اور معذوری کے بارے آگاہی مہم چلاتے رھے اور مختلف خواتین کے کالجز میں پروگرامز کرائے گئے
وسیم ثناء اللہ اور سید قاسم رضا شاہ نے سیپ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے سیپ ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیپ پاکستان ہمیشہ مثبت سرگرمیوں میں مصروف رہتی ھے اور لوگوں کی خوشیوں میں شریک ھوتی ھے
وسیم ثناء اللہ نے خصوصی طور پر شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب کا شکریہ ادا کیا کہ شہزاد بھٹہ نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی کوشش کی ھے شہزاد بھٹہ نے بطور ایک کولیکز اور افیسر ہمیشہ جونئیر کولیکز کے ساتھ ھمدردانہ رویہ اختیار کیا ھے اور مکمل سپورٹ کرتے رھے ھیں
سید قاسم رضا شاہ نے سیپ پاکستان کی انتظامی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ شہزاد بھٹہ کے ساتھ 1989 سے ایک عزت و احترام کا رشتہ قائم ھے انہوں نے ہمیشہ شفقت آمیز انداز سے محبت کا اظہار کیا ھے
سید قاسم رضا شاہ نے ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پر تکلف استقبالیہ کا اہتمام کرنے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا
تقریب سے زلفی ریاست خان ڈاکٹر عائشہ بٹ میجر محمد غفور ایڈووکیٹ عمران خان ، ڈاکٹر فریحہ لق چشتی، ڈاکٹر ندیم اکبر ،علیم الدین انصاری، پروفیسر ارشد محمود، مسز باسما فضل محمد زبیر ساجد عمران امین عیدی نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا
تقریب کے اختتام پر سید قمر عباس شاہ وسیم ثناءاللہ اور سید قاسم رضا شاہ کو سیپ پاکستان کی طرف سے تحائف یادگاری شیلڈ اور خوبصورت گلاستے بھی پیش کئے گئے

سیپ پاکستان کی ماھانہ فرینڈز شپ تقریب کا انعقاد

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us