Banner

شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ، میر سرفراز بگٹی

Share

Share This Post

or copy the link

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو یہاں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے زیر انتظام بیورو آف سٹیٹسٹکس کے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور پبلیکیشنز کا افتتاح کر دیا جس کا مقصد صوبے میں مستند معلومات پر مبنی پالیسی سازی کو فروغ دینا اور ترقیاتی منصوبہ بندی کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے افتتاحی تقریب میں صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات زاہد سلیم اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور متعلقہ پبلیکیشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ ڈیجیٹل ڈیش بورڈ میں صوبے کے 17 مختلف شعبوں سے متعلق جامع اور مربوط ڈیٹا شامل کیا گیا ہے، جس میں ترقیاتی منصوبوں کی مکمل تفصیلات بھی موجود ہوں گی اس نظام کے ذریعے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل کو مزید موثر اور شفاف بنایا جا سکے گا بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ ہر سال ڈیٹا سے متعلق دو نئی رپورٹس کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ معلوماتی نظام کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ اجلاس میں 2010 سے اب تک مختلف شعبوں میں ہونے والی مجموعی ترقی اور گروتھ کے رجحانات پر بھی روشنی ڈالی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس اقدام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب ڈیٹا کی بنیاد پر حکومت عوامی مفاد میں زیادہ موثر اور بہتر پالیسیاں تشکیل دے سکتی ہے انہوں نے کہا کہ ترقی کا انحصار بروقت اور درست منصوبہ بندی پر ہے اور حکومت بلوچستان تمام شعبوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اجلاس کے دوران سرکاری آسامیوں اور ان پر درخواست دینے والے افراد سے متعلق ڈیٹا بھی پیش کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ڈیٹا بیس میں نشادہی کردہ ایک ایسے شخص جس نے نوکری کے حصول کے لیے 45 مختلف آسامیوں پر درخواست دی تھیں کو بذریعہ فون کال رابطہ کیا اور اسے نوکری دینے کا اعلان کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی اور ان کی ٹیم کو اس اہم پیش رفت پر مبارکباد دی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیش بورڈ کی تیاری میں نمایاں کارکردگی پر متعلقہ ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان بھی کیا انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان شفافیت، میرٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو فروغ دیتے ہوئے ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں ، میر سرفراز بگٹی

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us