Banner

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بچوں کی نشوونما اور تعلیمی وظائف کی مد میں بھی ڈوائز ہولڈر کے گھپلے جاری

featured
Share

Share This Post

or copy the link

گنداواہ ( نامہ نگار) ضلع جھل مگسی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر گنداواہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بچوں کی نشوونما اور تعلیمی وظائف کے جاری اقساط میں بھی مبینہ طور پر بینک برانچ ڈوائز ہولڈرز آمدہ رقوم میں کٹوتی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں آمدہ شکایات کے مطابق ڈوائز ہولڈرز مستحق خواتین کے آمدہ پیسوں کے ساتھ ان کے بچوں کی خوراک نشوونما ، اور تعلیمی وظائف کی مد میں بھی ڈاکہ ڈال رہے ہیں غربت و تعلیمی لحاظ سے جھل مگسی کا صدر مقام شہر گنداواہ اس حد تک بھی کم ہے کہ ایسی متاثرہ خواتین یا پھر ان کے بچوں کی خوراک نشوونما و تعلیمی وظائف کے لئے حکومت پاکستان جو متعلقہ مختلف بینکوں کے ڈوائز ہولڈرز کے ذریعے رقوم پیسے فراہم کرتی ہے جن میں زیادہ تر اکثریت ایسی بھی خواتین ہیں جنھیں حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی یا ان کے رجسٹرڈ بچوں کے نام پر جو یک مشت ادائیگی کی بھاری رقم تک موصول ہوتی ہے، لیکن ستم ظریفی ایسے ڈوائز ہولڈر ان ناخواندہ خواتین کے اپنے ڈوائز میں فنگر پرنٹ لیکر انہیں خالی ہاتھ تک لوٹنے پر مجبور کردیتے ہیں جبکہ ان کے نام سے اکاؤنٹ میں آنے والی تمام تر رقوم یہ ہی ڈوائز ہولڈرز آپس میں بندر بانٹ کرتے ہیں مبینہ ذرائع کے مطابق آدھا تیرا آدھا میرا کے مصداق میں ثنا اللہ نامی شخص تمام ڈوائز ہولڈرز کے ساتھ برابر کا شریک ہیں اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے قائم جھل مگسی کے ضلعی آفس گنداواہ سے متعلق بھی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں شکایات کے مطابق وہاں پر بھی کچھ ایسے ہی ایجنٹس ہیں جو ہر مستحق خواتین سے بھی مبینہ طور پر پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے فی کس 500 سے 1000 روپیہ بطور رشوت لیتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت کے ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی اس جانب فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے آمدہ عوامی شکایات کا ازالہ کرے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت بچوں کی نشوونما اور تعلیمی وظائف کی مد میں بھی ڈوائز ہولڈر کے گھپلے جاری

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us